ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022: پاک بھارت ٹاکرا23 اکتوبر کو ہوگا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
T20 World Cup 2022: India, Pakistan to face off on Oct 23

میلبورن: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں بھارت کا افتتاحی میچ 23 اکتوبر کو آسٹریلیا کے تاریخی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں روایتی حریف پاکستان کے خلاف ہوگا۔

یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا پہلا ٹاکرا ہوگا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک ہونے والے ایونٹ کے لیے مقابلوں کا اعلان کر دیا ہے۔

مردوں کی T20 کرکٹ کا سب سے بڑا عالمی ایونٹ پہلی بار آسٹریلیا میں آرہا ہے اور16 بین الاقوامی ٹیموں کے دنیا کے بہترین کرکٹرز 45 میچوں میں ایکشن میں نظر آئینگے۔

یہ میچز ایڈیلیڈ، برسبین، گیلونگ، ہوبارٹ، میلبورن، پرتھ اور سڈنی میں کھیلے جائیں گے، جس سے ملک بھر کے شائقین کو 2022 میں آسٹریلیا میں کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔

پہلے راؤنڈ میں سری لنکا اور نمیبیا افتتاحی میچ اتوار 16 اکتوبر کو کارڈینیا پارک، گیلونگ میں کھیلیں گے۔ ان کے ساتھ گروپ اے میں دو کوالیفائر شامل ہوں گے۔

سپر 12 میں میزبان آسٹریلیا گروپ 1 میں عالمی نمبر ایک انگلینڈ، نیوزی لینڈ، افغانستان کے علاوہ گروپ اے کی فاتح اور پہلے راؤنڈ سے گروپ بی میں رنر اپ کے ساتھ ہے۔ گروپ 2 میں بھارت، پاکستان، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش کے علاوہ گروپ بی کی فاتح اور پہلے راؤنڈ سے گروپ اے میں رنر اپ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:انڈر 19 ورلڈ کپ : پاکستان نے افغانستان کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

یہ ٹورنامنٹ اتوار 18 اکتوبر سے اتوار 13 نومبر کے درمیان چلے گا جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی اور آسٹریلیا کے سات شہر میچوں کی میزبانی کریں گے۔ ان 16 میں سے 12 ممالک کی پہلے ہی تصدیق ہو چکی ہے، آخری چار کا تعین گلوبل کوالیفائنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔

سپر 12مرحلہ
گروپ 1 میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور افغانستان کو ایک ساتھ رکھا گیا ہے، گروپ 2 میں بھارت، پاکستان، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

سپر 12 کا آغاز ڈرامائی انداز میں سڈنی میں 2021 ورلڈ کپ کے دو فائنلسٹ کے درمیان ملاقات کے ساتھ ہوگا، جس میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا سے ہفتہ 22 اکتوبر کو ہوگا۔

اہم مقابلے
افتتاحی ویک اینڈ پر آسٹریلیا بمقابلہ نیوزی لینڈ اور پاکستان بمقابلہ بھارت جبکہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2021 کے سیمی فائنل کا اعادہ ہوگا جب دونوں ممالک منگل 1 نومبر کو دی گابا میں آمنے سامنے ہوں گے جس میں دونوں ٹیموں کا آخری گروپ گیم ہے۔ سپر 12 مرحلے کے آخری دوپہر کو ایڈیلیڈ میں پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہونا ہے۔

Related Posts