جنوبی افریقہ کی بھارت کے خلاف کامیابی کے باوجود پاکستان اب بھی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی دوڑ میں شامل ہے۔
اگر بھارت ساؤتھ افریقہ کو شکست دے دیتا تو پاکستان باآسانی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا تھا لیکن بھارت کی شکست کے بعد حالات بدل چکے ہیں۔
لیکن پاکستان ابھی بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے اگرچہ بھارت اور جنوبی افریقہ اپنے بقیہ تمام میچز ہار جائیں۔
اگر پاکستان بقیہ دو میچ جیتنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو بھی اسے گروپ 2 کے دیگر میچوں کے نتائج پر انحصار کرنا ہوگا۔
سیمی فائنل میں پہنچنے کا واحد راستہ اس صورت میں ممکن ہے جب جنوبی افریقہ یا بھارت اپنے بقیہ میچ ہار جاتے ہیں۔
جنوبی افریقہ کو پاکستان اور ہالینڈ کا مقابلہ کرنا ہے جب کہ مقابلے میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش اور زمبابوے سے ہوگا۔
جس قسم کے اس وقت حالات ہیں انھیں دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ بھارت اور ساؤتھ افریقہ باآسانی گروپ ٹو سے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیں گے۔ ساؤتھ افریقہ پانچ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہیں، جب کہ بھارت تین کھیلوں کے بعد چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
دوسری جانب پاکستان ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے، اتنے سارے میچز کھیلنے کے باوجود بھی پاکستان کے پوائنٹس ٹیبل صرف دو پوائنٹس ہیں۔