پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کا آغاز رات 9 بجے ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان کی سرزمین پر نیوزی لینڈ کی یہ پہلی ٹی 20 سیریز ہے۔

پانچ میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا دوسرا 15 اپریل اور تیسرا میچ17 اپریل کو ہوگا۔ یہ دونوں میچز بھی قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائینگے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ 20 اور پانچواں میچ 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل ہوگا

گزشتہ روز لاہور میں سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ہوئی جس میں پاکستان کے کپتان بابراعظم اور نیوزی لینڈکے کپتان ٹام لیتھم نے شرکت کی۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سیریز کے لیے بھرپور تیاری کی ہے جبکہ کیوی کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں کئی میچ ونرز ہیں۔ کیویز کو بہترین پیسرز اوراسپنرز کا سامنا کرنا ہوگا۔

Related Posts