نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، ابرار احمد اسکواڈ میں شامل نہ ہوسکے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، ابرار احمد اسکواڈ میں شامل نہ ہوسکے
نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، ابرار احمد اسکواڈ میں شامل نہ ہوسکے

آسٹریلیا میں پیر کی انجری کا شکار ہونے والے مسٹری اسپنر ابرار احمد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی باہر ہوگئے۔

پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ وہاب ریاض کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ ابرار تاحال مکمل فٹ نہیں ہو سکے، وہ آسٹریلیا سے ہی وطن واپس آ جائیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے درمیان کینبرا میں چار روزہ میچ کے تیسرے دن ابرار احمد پاؤں میں تکلیف کے باعث انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

ایم آر آئی اسکین کی رپورٹ آنے کے بعد ابرار احمد انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔

محمد حفیظ کو جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا

واضح رہے کہ قومی ٹیم کیویز کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی،پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا۔

Related Posts