عرب سوشل میڈیا پر سبزی فروش باپ کے ہاتھ چومنے والی شامی طالبہ کا چرچا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دو منٹ سے بھی کم وقت کی ایک ویڈیو کے ذریعہ ایک نوجوان شامی خاتون نے گزشتہ دو دنوں میں عرب سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کرلی ہے۔ خاص طور پر فیس بک پر ہزاروں شامی نوجوانوں نے خاتون کو داد دی ہے۔

 خاتون کی ویڈیو پر سینکڑوں افراد نے مختصر تبصرے لکھے اور کہا کہ اس ویڈیو نے ان کے آنسو بہا ڈالے ہیں کیونکہ اس ویڈیو میں جو کچھ دیکھا اس سے وہ بہت متاثر ہوئے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ انڈر ٹوینٹی عمر کی خاتون رزان یوسف سلیمان یونیورسٹی کا گریجویشن گاؤن پہنے اور سر پر کالی ٹوپی لئے ہوئے ہیں۔ رزان کے بائیں ہاتھ میں سفید گلابوں کا دستہ ہے۔ دائیں ہاتھ میں ایک سرٹیفکیٹ ہے۔ درجنوں افراد جشن منا رے ہیں۔ یہ سب المدینہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایجوکیشن سے فارغ التحصیل ہوئے ہیں، رزان بھی انہیں میں سے ہے۔

یہ بحیرہ روم پر مغربی شام میں پھیلا ہوا طرطوس کا علاقہ ہے۔

اس کے بعد کا منظر ایک جذباتی نوعیت میں بدل جاتا ہے۔ جس میں رزان يوسف سليمان کو پیدل آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے وہ اپنے والد کے سبزیاں فروخت کرنے والے خیمے میں آتی ہے۔ گلاب کے پھولوں کا دستہ لاکر اپنے والد کو پیش کرتی ہے۔ ایک کیک بھی لاتی ہے جس پر لکھا ہوا ہے ’’بابا میری سب سے بڑی ڈگری ہیں‘‘  رزان والہانہ انداز میں اپنے والد سے گلے ملتی ہے۔ اپنے والد کو بار بار چومنا شروع کردیتی ہے۔ ابو خضر اپنی بیٹی کو پدرانہ شفقت سے گلے لگاتا ہے۔ اسی بازار میں سب پڑوسی بیٹی کے اس طرح والد کیلئے پیار کے اظہار کو تعجب سے دیکھ رہے ہیں۔

“فیس بک” پر رزان سلیمان کے بارے میں بہت کم معلومات فراہم کی گئی ہیں، بشمول یہ کہ وہ ایک سکول ٹیچر، ایک میڈیا پرسن اور طرطوس میونسپل کونسل کی رکن ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے یہ معلومات رزان کے قریبی افراد سے حاصل کیں۔ ویڈیو میں کہا گیا کہ رزاق اپنے والد سے سبزی منڈی میں ان کے کام کی جگہ ملنا چاہتی تھی تاکہ اپنی کامیابی کو اان کے ساتھ فخر اور اعزاز کے ساتھ منا سکے۔ اس کا تذکرہ فیس بک اکاؤنٹ پر بھی کیا گیا ۔ رزان کے فیس بک اکاؤنٹ 460 سے زیادہ تصاویر سے لبریز ہے۔

Related Posts