سائرہ یوسف اپنی طلاق کے بارے میں ہونیوالی قیاس آرائیوں پر بول پڑیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سائرہ یوسف اپنی طلاق کے بارے میں ہونیوالی قیاس آرائیوں پر بول پڑیں
سائرہ یوسف اپنی طلاق کے بارے میں ہونیوالی قیاس آرائیوں پر بول پڑیں

کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف اپنے سابق شوہر، اداکار شہروز سبزواری سے ہوئی طلاق کے بارے میں ہونیوالی قیاس آرائیوں پر بول پڑیں۔

ایک انٹرویو میں سائرہ یوسف نے کہا کہ میں نے طلاق کے بعداتنا زیادہ برا محسوس نہیں کیا کیونکہ میں نے کسی سے زیادہ توقعات رکھی ہی نہیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے طلاق کے بعد بہت مشکل وقت دیکھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بہت غیر حساس طریقے کار لگا کہ جس کہانی کو آپ بار بار دکھا رہے ہیں اور صرف اپنے نمبرز اور ویوز بڑھانے کی خاطر بار بار کسی ایک انسان کا دوسرے کے ساتھ رشتہ بنا رہے ہیں۔

سائرہ یوسف نے کہا کہ ذاتی زندگیوں کو ذاتی ہی رہنے دینا چاہیے اور اگر آپ کو کسی کے ذریعے سے کسی کی کوئی بات پتہ چلتی بھی ہے تو اس پر بات کرنے کا بھی کوئی صحیح طریقہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: سلمان،کترینہ کی شادی میں کیوں شریک نہیں ہوں گے؟ ارپیتا نے وجہ بتادی

انہوں نے کہا کہ آپ کو یہ سمجھنا چاہیے کہ جس کے بارے میں آپ مسلسل بات کر رہے ہیں وہ حقیقت میں مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔سائرہ یوسف نے کہا کہ ’انڈسٹری کے لوگوں کی طرف سے اس طرح کی باتیں سننا بہت غیر حساس لگا۔

Related Posts