پاکستانی اداکارہ اور فلم اسٹار سائرہ یوسف اپنی 31ویں سالگرہ آج منا رہی ہیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی اداکارہ اور فلم اسٹار سائرہ یوسف اپنی 31ویں سالگرہ آج منائیں گی
پاکستانی اداکارہ اور فلم اسٹار سائرہ یوسف اپنی 31ویں سالگرہ آج منائیں گی

نامور پاکستانی اداکارہ اور سابق وی جے سائرہ یوسف کے مداح آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان کی 31ویں سالگرہ منا رہے ہیں جبکہ سائرہ یوسف نے  ٹی وی سیریل میرا نصیب سے شہرت پائی جو 2011ء میں آن ائیر ہوا۔

پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف نے ماڈلنگ، وی جے اور ڈراموں میں ایکٹنگ میں بے مثال شہرت حاصل کی جس کے نتیجے میں انہیں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔

اداکارہ سائرہ یوسف نے ٹی وی کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ انہوں نے ہو من جہاں ،  چلے تھے ساتھ، پروجیکٹ غازی اور سپر اسٹار نامی پاکستانی فلموں میں کام کیا ہے۔

فلم اور ٹی وی سیریلز کے علاوہ اداکارہ سائرہ یوسف نے کمرشلز میں ماڈلنگ کا کام بھی کیا ہے۔ انہوں نے مختلف پاکستانی مصنوعات کے اشتہارات میں اداکارہ کے طور پر کام کرکے مصنوعات کی تشہیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سائرہ یوسف نے عوام میں بے پناہ شہرت حاصل کی ہے جس کا ثبوت ان کے اعزازات سے ملتا ہے۔ انہوں نے 2016ء اور 2017ء میں ہم اسٹائل ایوارڈز اپنے نام کیے۔ 2018ء میں انہوں نے گیلیکسی لالی ووڈ کے 2 ایوارڈز جیتے۔ 

Related Posts