سائرہ اور شہروز نے اپنی ادھوری فلم میں دوبارہ کام شروع کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Syra and Shahroz Sabzwari

سابق جوڑے سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے اپنی ادھوری فلم میں دوبارہ کام کرنا شروع کردیا ،طلاق کے بعد دونوں دوبارہ ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونگے۔

گزشتہ سال طلاق سے قبل دونوں نے اپنی آنیوالی فلم کا 90 فیصد کام مکمل کرلیا تھا تاہم کل رات فلم بندی دوبارہ شروع ہوئی اور سائرہ اور شہروز دونوں وہاں موجود تھے تاکہ اس منصوبے پر کام شروع کریں۔

واضح رہے کہ دونوں نے طلاق سے قبل اس فلم میں کام کرنا شروع کیا تھا، ہدایتکار عمرعیسیٰ نے اس فلم کا نام نہیں بتایا لیکن اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ ایک محبت کی کہانی ہے۔ کل رات شروع ہونے والی شوٹنگ عید الفطر 2021 تک جاری رہے گی،دونوں اداکار رمضان کے دوران بھی کام کریں گے۔

مزید پڑھیں:سائرہ کو طلاق اور صدف سے شادی کیوں کی؟شہروز سبزواری نے اہم انکشافات کردیئے

مارچ 2020 میں جوڑے نے اعلان کیا کہ وہ شادی کے سات سال بعد طلاق لے رہے ہیں۔ انہوں نے غیر متضاد اختلافات کا حوالہ دیا اور لوگوں سے کہا تھاکہ وہ ان کے انتخاب اور رازداری کا احترام کریں۔ ان کی ایک بیٹی ہے جس کا نام نورے ہے۔

شہروز نے سائرہ سے علیحدگی کے بعد ماڈل صدف کنول سے شادی کی تھی جس کا اعلان گزشتہ سال مئی میں کیا گیا تھا۔

Related Posts