پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد موٹر سائیکل چل بسی، جنازے میں مظاہرین کی شرکت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد موٹر سائیکل چل بسی، جنازے میں مظاہرین کی شرکت
پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد موٹر سائیکل چل بسی، جنازے میں مظاہرین کی شرکت

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے بعد جماعت اسلامی کی جانب سے منفرد احتجاج کیا گیا، احتجاج میں موٹر سائیکل کا علامتی جنازہ نکالا گیا۔

احتجاج میں موٹر سائیکل کو چارپائی پر سوار کر کے لوگوں نے کاندھوں پر اٹھایا اور مہنگے حکمران ہائے ہائے، مہنگا پیٹرول ہائے ہائے کے نعرے بھی لگائے۔

احتجاج میں جماعت اسلامی کے رہنما احمد سلمان بلوچ نے بھی شرکت کی۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ شہباز تیری اسپیڈ سے جلتا ہے زمانہ، پیڑول 249 ناٹ آؤٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بھوکے مر رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی کرسی بچانے کے لیے دوبارہ تمام ممبران کو فائیو اسٹار ہوٹل میں رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حکومت کی جانب سے چوتھی بار اضافہ کیا گیا  ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 248 روپے 74 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 54 پیسے کردی گئی ہے۔ 

Related Posts