میزبانی سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والی سیدہ طوبیٰ انور نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں اداکاری میں کوئی خاص دلچسپی نہیں تھی وہ حادثاتی طور پر اس انڈسٹری میں آگئیں۔
حال ہی میں سیدہ طوبیٰ انور نے رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اداکاری سے پہلے ہی میڈیا سے وابستہ تھیں، وہ کیمرے کے پیچھے کام کرنے والی ٹیم کا حصہ تھیں۔
انہوں نے اداکاری میں قدم رکھنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ میں اداکاری بھی کرسکتی ہوں، میں نے ایسا کوئی منصوبہ بھی نہیں بنایا تھا یہاں تک کہ جب میں نے چینل میں کام شروع کیا تو مجھے روڈ شو کی پیشکش ہوئی لیکن میں اس پر راضی نہیں ہوئی تھی۔
عالمی سطح پر ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو دوبارہ نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا
سیدہ طوبیٰ انور نے کہا کہ میں حادثاتی طور پر شوبزانڈسٹری میں آگئی، میں نے اپنی دوست کے کہنے پر سکس سگما میں آڈیشن دیا تھا اور مجھے یقین تھا کہ میں آڈیشن میں فیل ہوجاؤں گی۔
طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت حیران ہوگئی تھیں جب آڈیشن کے تقریباََ 8 ماہ بعد انھیں ڈرامے کی پیشکش ہوئی تھی۔ جو لوگ لاعلم ہیں انھیں بتاتے چلیں کہ سیدہ طوبیٰ انور کا پہلا ڈرامہ ’’بھڑاس‘‘ تھا جو 2020 میں اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہوا تھا۔