حکومت ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔سیّد نوید قمر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔سیّد نوید قمر
حکومت ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔سیّد نوید قمر

ٹنڈو محمد خان: وفاقی وزیرِ تجارت سیّد نوید قمر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی ہے تاہم افواہوں کی وجہ سے ڈالر پر سٹا کھیلا جاتا ہے جس سے امریکی کرنسی کی قدر بڑھ جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈو محمد خان میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرِ تجارت سیّد نوید قمر نے کہا کہ امریکی کرنسی کی قدر اس لیے بڑھی کہ افواہوں کی وجہ سے ڈالر پر سٹا کھیلا جاتا ہے۔ ڈالر کو روک لیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈالر کی قیمت میں اضافہ، نئی قیمت 236 روپے ہوگئی

وفاقی وزیرِ تجارت نے کہا کہ حکومت ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنے کی کوشش میں ہے۔ درآمدات اور برآمدات میں توازن ضروری ہے تاہم ایندھن کی ادائیگی پر زیادہ خرچ آتا ہے جس کو کم کرنا چاہتے ہیں۔

وزیرِ تجارت سیّد نوید قمر نے کہا کہ عام انتخابات چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خواہش پر نہیں ہوسکتے۔ ان جیسے لوگوں کو اقتدار میں کبھی نہیں آنا چاہئے جو اپنی طاقت کیلئے ملک کا بیڑہ غرق کرنے پر تل جائیں۔ 

خیال رہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رحجان برقرار ہے۔ آج سے 3 روز قبل انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 68 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 236 روپے کا ہوگیا۔

آج سے 4 روز قبل بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 4 پیسے مہنگا ہوکر 234 روپے 32 پیسے کا ہوگیا تھا جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 241 روپے تک جا پہنچی۔

Related Posts