اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا رولز 2021 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستانی قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو آئین کی دفعہ 19 کے تحت اظہارِ رائے کی مکمل آزادی ہوگی۔ صارفین اور سوشل میڈیا اداروں کے مابین رولز کا کردار اہم ہوگا۔
امین الحق کی سندھ حکومت پر تنقید سمجھ سے باہر ہے،سید ناصر شاہ
متروکہ سندھ صوبے کے قیام سے کوئی نہیں روک سکتا۔امین الحق
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستانی قوانین اور صارفین کے حقوق کا احترام کرنا ہوگا۔ انتہا پسندی، دہشت گردی، نفرت انگیز، فحش اور پرتشدد مواد کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی عائد ہوگی۔
وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ سوشل میڈیا ادارے ملکی وقار و سلامتی کے خلاف مواد ہٹانے کے پابند ہوں گے۔ اخلاق باختہ اور فحش مواد کی تشہیر بھی قابلِ گرفت جرم ہوگا۔ سوشل میڈیا ادارے کمیونٹی گائیڈ لائنز بنائیں گے۔
امین الحق نے کہا کہ سروس پرووائیڈرز کو بھی سوشل میڈیا صارفین کیلئے رہنما ہدایات تشکیل دینا ہوں گی۔ ملک بھر میں آپریٹ کرنے والی سوشل میڈیا کمپنیوں اور ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کو ملک میں نافذ ضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائے گا۔