سید علی گیلانی کا انتقال، مسلم اُمہ ایک مجاہد رہنما ء سے محروم ہوگئی،حماس

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سید علی گیلانی کا انتقال، مسلم اُمہ ایک مجاہد رہنما ء سے محروم ہوگئی،حماس
سید علی گیلانی کا انتقال، مسلم اُمہ ایک مجاہد رہنما ء سے محروم ہوگئی،حماس

دوحا:اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے بزرگ کشمیری حریت پسند رہ نما سید علی گیلانی کی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی وفات سے مسلم امہ ایک نا ڈر، بہادر اور بے باک مجاھد لیڈر سے محروم ہوگئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے مرحوم کشمیری رہنما کے لواحقین سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے مرحوم کی آزادی کشمیر اور مسلم امہ کے لیے گراں قدر خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

مزید پڑھیں: سید علی گیلانی مرحوم کے خاندان کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان

انہوں نے مرحوم کے لیے مغفرت اور ابدی جنتوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔ خیال رہے کہ 92 سالہ سید علی گیلانی چند روز قبل مقبوضہ کشمیر میں اپنے گھر میں نظربندی کے دوران انتقال کرگئے تھے۔

Related Posts