امریکی اداکارہ سڈنی سویینی کی بولڈ سیلفیز کی سوشل میڈیا پر دھوم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sydney Sweeney’s “Chaotic” Mirror Selfies Have Fans Stunned

اپنے منفرد انداز اور شاندار فیشن کے لیے مشہور معروف اداکارہ سڈنی سویینی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر آئینے میں لی گئی اپنی تصاویر سے دھوم مچادی۔ ان تصاویر میں ان کا بولڈ اور دلکش انداز نمایاں ہے۔

ان تصاویر میں 26 سالہ اداکارہ نے مشہور برانڈ میو میو کا لباس زیب تن کیا تھا۔ انہوں نے پرنٹڈ پاپلن منی اسکرٹ پہنی، جس کی قیمت تقریباً 1,463 ڈالر ہے جبکہ اسی برانڈ کا میچنگ ٹاپ بھی پہنا، جس کی قیمت 856 ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے سڈنی نے لکھا:میں اکثر آئینے میں سیلفیز نہیں لیتی، لیکن جب لیتی ہوں تو وہ بولڈ ہوتی ہیں۔

مداحوں نے ان تصاویر پر مختلف ردعمل ظاہر کیا۔ کچھ نے ان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا، کتنی حسین! اور اتنا خوبصورت کون ہو سکتا ہے؟ جبکہ کچھ نے ان کے مزید منفرد انداز کی خواہش ظاہر کی۔

 

دوسری جانب کچھ ناقدین نے ان تصاویر پر تنقید کی اور کہا کہ سڈنی جان بوجھ کر خود کو زیادہ نمایاں کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ایک تبصرہ نگار نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنی شخصیت کو زیادہ بولڈ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، جو شاید کامیاب ہو، لیکن یہ جذباتی طور پر ان کے لیے کیسا ہوتا ہوگا؟

کئی مداحوں نے سڈنی کا دفاع کرتے ہوئے کہا:اگر کوئی لڑکی سیلفیز لے اور اس کی جسمانی ساخت نمایاں ہو، تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ خود کو بولڈ ظاہر کر رہی ہے۔

سڈنی سویینی اپنی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اپنی بہترین اداکاری کی صلاحیتوں کے لیے بھی پہچانی جاتی ہیں۔ لیکن وہ تسلیم کرتی ہیں کہ شہرت کے ساتھ آنے والے اعتراضات اور تنقید کا سامنا کرنا ایک چیلنج ہے۔

مارچ میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا تھاکہ میں روزانہ ان چیزوں کا سامنا کرتی ہوں اور اپنی اصل شخصیت کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔انہوں نے مزید کہا:لوگ میرے بارے میں جو چاہیں کہہ دیتے ہیں، لیکن میں ابھی تک یہ سمجھنے کی کوشش کر رہی ہوں کہ ان سب چیزوں سے کیسے نمٹنا ہے۔

Related Posts