دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے ایک بچے کی تلاش کا آپریشن چوتھے روز بھی جاری ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق، اب تک 12 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
سیلابی ریلے میں بہہ جانے والےبچے کی تلاش کے لیے مقامی غوطہ خور اور ریسکیو ٹیمیں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔
دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق، مینگورہ بائی پاس کے بعد فضاگٹ سائیڈ پر بھی آپریشن شروع کیا جائے گا۔
ریسکیو حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ندی نالوں اور دریا کے قریب جانے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
حکومت نے چار اعلیٰ عہدیدار معطل کیے گئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر ذمہ داروں کی شناخت شروع کردی گئی ہے۔