سوزوکی کا آلٹو سمیت دیگر گاڑیوں کو سستا کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوزوکی
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: سوزوکی موٹر کارپوریشن جاپان نے آلٹو سمیت دیگر گاڑیوں کو سستا اور ہلکا بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم اپنی گاڑیوں میں ہلکی اور چھوٹی بیٹریاں استعمال کریں گے۔ 

تفصیلات ک مطابق سوزوکی موٹر کارپوریشن نے باڈی سٹرکچر بشمول متعدد مارکیٹس میں الیکٹرک ماڈلز کو ہلکا اور چھوٹا بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد توانائی کا کم سے کم استعمال اور عوام کو سستی گاڑیوں کی فراہمی ہے۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق سوزوکی کمپنی اپنی گاڑیوں میں توانائی کی کھپت کو کم سے کم رکھتے ہوئے اپنی ہیئرٹیکٹ ہلکے وزن اور محفوظ باڈی ٹیکنالوجی کو جدید بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سوزوکی موٹر کارپوریشن جاپان اپنی گاڑیوں کے وزن میں مزید کمی کی خواہش مند اس لیے ہے تاکہ گاڑیاں کم توانائی کے ساتھ زیادہ فاصلہ طے کر سکیں اور گاڑیوں کو سستا کرنے کے ساتھ ساتھ بہتر معیار کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔

اس منصوبے کے بعد، کمپنی سب سے پہلے اگلے 10 سالوں میں اپنی آلٹو کار کے وزن میں 15 فیصد کمی کرے گی۔ اس گاڑی کا موجودہ وزن 680 کلوگرام ہے اور کمپنی کا مقصد اسے 100 کلوگرام تک کم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ سوزوکی موٹر کار کارپوریشن کا شمار دنیا بھر کی صفِ اوّل کی اہم کار بنانے والی کمپنیوں میں کیا جاتا ہے۔ وزن کم کرنے کے لیے گاڑی میں چھوٹی موٹریں اور بیٹریاں لگائی جائیں گی جس سے اس کی قیمت میں بھی کمی کا امکان ہے۔

Related Posts