موٹر وے پر خواتین کیساتھ زیادتی ،پولیس کی کارروائی، 12 افراد گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Suspects arrested for allegedly raping woman on motorway

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :پولیس نے لاہور میں موٹر وے کے قریب خاتون سے زیادتی کے الزام میں 12 مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا ہے، وزیراعظم کے مشیر شہباز گل نے گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے نوٹس کے بعد پولیس کی دو الگ اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں جبکہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور اس معاملے کی تحقیقات سے متعلق تمام معاملات کی نگرانی کر رہے ےتھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ سنگین جرم میں ملوث مجرموں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے اور متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے۔

شہباز گل نے بتایا کہ سی سی پی او لاہور کی سربراہی میں جاری تحقیقات میں رورل پولیسنگ تکنیک استعمال کی جارہی ہے۔ جاسوسوں ، سی سی ٹی وی فوٹیج اور ڈی این اے کی مدد سے تحقیقات کا دائرہ بڑھایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی ہوئی۔ دو افراد موٹر وے پر ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور بچوں کے سامنے خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی۔

مزید پڑھیں:لاہور، موٹر وے پر گاڑی میں بیٹھی خاتون سے دو افراد کی جنسی زیادتی

اطلاعات کے مطابق خاتون لاہور سے گوجرانوالہ جارہی تھی کہ گاڑی میں  پیٹرول ختم ہونے کے سبب وہ اپنے شوہر کا انتظار کررہی تھی۔ ملزمان نے خاتون سے نقدی ، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈزبھی چھین لئے تھے۔

Related Posts