رینی سین نے مختصر فلم سُٹا باز سے اداکاری کی دُنیا میں پہلا قدم رکھ دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سشمیتا سین کی بیٹی نے مختصر فلم سُٹا باز سے اداکاری کی دُنیا میں پہلا قدم رکھ دیا
سشمیتا سین کی بیٹی نے مختصر فلم سُٹا باز سے اداکاری کی دُنیا میں پہلا قدم رکھ دیا

نئی دہلی: بھارتی فلموں پر 90ء کی دہائی میں راج کرنے والی اداکارہ سشمیتا سین کی بیٹی نے بھی مختصر فلم سُٹا باز کے ذریعے اداکاری کی دُنیا میں پہلا قدم رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز اور لاک ڈاؤن  کے دوران شوٹ کی گئی مختصر فلم سُٹا باز میں سشمیتا سین کی صاحبزادی رینی سین نے اداکاری کی ہے۔

سُٹا باز نامی مختصر فلم میں رینی سین ایک ٹین ایجر لڑکی کے کردار میں نظر آرہی ہیں جو گھر میں والدین سے چھپ کر سگریٹ پیتی ہے۔ رینی کے مطابق انہیں فلم انڈسٹری میں اپنا مقام حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Renée Sen (@reneesen47)

ایک انٹرویو کے دوران رینی سین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں بے شمار اداکار اور اداکارائیں اپنی پہچان واضح کرنے کیلئے جدوجہد میں مصروف ہیں۔ والدہ سشمیتا سین نے مجھے ہمیشہ یہی سمجھایا کہ میں کسی اور کی جگہ نہیں لے سکتی۔

سشمیتا سین کی بیٹی رینی سین نے کہا کہ سشمیتا سین نے جب میری پہلی فلم دیکھی تو ایک والدہ کی حیثیت سے ان کی آنکھوں میں آنسو چمک رہے تھے۔انہوں نے مجھے سمجھایا کہ اگر اپنا مقام کام کے بل بوتے پر حاصل نہیں کرسکتیں تو اس کے پیچھے مت بھاگو۔

رینی سین نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کیونکہ میں اپنی والدہ سے ہر روز اداکاری کے نت نئے طریقے سیکھ سکتی ہوں۔ میری والدہ تھوڑا بہت روئیں، بہن علیزہ سین خوش تھی اور اس نے کہا کہ تم نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سشمیتا سین کی قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

Related Posts