ممبئی میں بھارتی فلموں کے اُبھرتے ہوئے اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممبئی میں بھارتی فلموں کے اُبھرتے ہوئے اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی
ممبئی میں بھارتی فلموں کے اُبھرتے ہوئے اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

ممبئی میں بھارتی فلموں کے اُبھرتے ہوئے نوجوان اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی ہے جبکہ 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کائی پوچے نامی ایوارڈ یافتہ فلم سے کیا۔

نوجوان اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو آخری بار فلم چھچھورے میں اداکاری کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہیں ممبئی کے علاقے بیندرا میں اپنے گھر میں صبح کے وقت پھانسی کے پھندے سے جھولتا ہوا پایا گیا۔

جب سشانت سنگھ کمار کی وفات کی خبر ملی تو ان کے کچھ دوست ان کے گھر پر موجود تھے، جس کے بعد ان کے کمرے کا دروازہ توڑ کر انہیں نکالا گیا۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹس کے مطابق گزشتہ 6ماہ سے نوجوان اداکار ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کے دوستوں نے بھی ان کی خودکشی کی وجہ ان کا ذہنی دباؤ بیان کی، تاہم خودکشی سے قبل لکھا گیا سشانت سنگھ کمار کا کوئی تحریری نوٹ دستیاب نہیں ہوسکا۔ 

Related Posts