بتیس فیصد پاکستا نی روزانہ پرفیوم کا استعمال کرتے ہیں، سروے رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گیلپ پاکستان کے ایک حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں بڑی تعداد میں لوگ مختلف قسم کے پرفیومزباقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں، اور ان میں زیادہ تر تعلیم یافتہ افراد شامل ہیں۔

سروے کے مطابق، 32 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ وہ روزانہ پرفیوم استعمال کرتے ہیں، جبکہ 68 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ کبھی کبھارپرفیوم استعمال کرتے ہیں۔

سروے میں مزید کہا گیا کہ روزانہ پرفیوم استعمال کرنے والے زیادہ تر لوگ نوجوان اور ہائیلی ایجوکیٹڈ ہیں۔

ٹیکس کی کمی پوری کرنے کیلئے حکومت کا چینی پر ایکسائز ڈیوٹی کا جائزہ

55 فیصد پاکستانی جو ایف اے یا اس سے زیادہ تعلیم یافتہ ہیں، کا کہنا ہے کہ وہ باقاعدگی سے پرفیوم استعمال کرتے ہیں۔ کم تعلیم یافتہ افراد میں 28 فیصد نے کہا کہ وہ روزانہ پرفیوم استعمال کرتے ہیں، جبکہ 72 فیصد نے کہا کہ وہ شاذ و نادر ہی پرفیوم کا استعمال کرتے ہیں۔ 30 سال سے کم عمر نوجوانوں میں 40 فیصد نے کہا کہ وہ پرفیوم استعمال کرتے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی پرفیوم انڈسٹری میں پچھلی دہائی میں خاصا اضافہ دیکھا گیاہے، خاص طور پر 2017 سے 2024 تک، جب مختلف برانڈز نے فاسٹ فیشن سے پرفیوم کی دنیا میں قدم رکھا۔

کئی ملبوسات کے برانڈز جیسے کہ کھاڈی، گل احمد، بونانزہ، الکرم، اور نئے مارکیٹ میں آنے والے برانڈز جیسے ایکٹیوویئر شو برانڈ ون ڈگری، جو کہ پرفیوم کے شعبے میں ایک نیا اور کچھ غیر متوقع اضافہ تھا، اب تیزی سے بڑھتے ہوئے پرفیوم مارکیٹ میں قدم جمانے کی کوشش کر رہے ہیں، جو پہلے زیادہ تر غیر ملکی برانڈز اور جےڈاٹ پرفیوم کے زیر اثر تھا۔

Related Posts