معروف اداکارہ زویا ناصر اور جرمن وی لاگر کرسچن بیٹزمین کی جانب سے منگنی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر معروف یوٹیوبر اور اداکار شاہ ویر جعفری کی سرپرائز ڈھولکی کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ زویا ناصر اور جرمن وی لاگر جلد شادی کرنے والے ہیں جس سے قبل شاہ ویر جعفری نے 1 دن ڈھولکی کیلئے منتخب کر لیا جس میں نیا نویلا جوڑا بھی خوشی سے شریک ہوا۔
اداکارہ زویا ناصر نے اپنے ہمراہ کرسچن بیٹزمین اور شاہ ویر جعفری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دونوں کو اپنے انمول رتن قرار دے دیا اور ان کے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
زویا ناصر نے کہا کہ میں دعا کرتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ اسی طرح خوش وخرم رکھے اور میں اس دن کیلئے خدا کا شکر ادا کرتی ہوں جب میری آپ سے اور اپنے ساتھیوں سے ملاقات ہوئی تھی۔زویا نے ڈھولکی کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
یہ بھی پڑھیں: گھر کے باہر گن پوائنٹ پر لوٹ مار، حرا مانی فون سے محروم