نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ میں سنچری بنانے والے پہلے سابق بیٹر سریش رائنا نے کہا ہے کہ بھارت کو پہلے ٹی 20ورلڈ کپ میچ میں پاکستان کو شکست دینا ہوگی، اگر ایسا کر لیا تو ہماری ٹیم ورلڈ کپ بھی جیت جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق کبھی کبھار آف اسپن بولنگ کرنے والے بھارتی بیٹر سریش رائنا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر 23 اکتوبر کا میچ بھارت نے اپنے نام کر لیا تو ورلڈ کپ کا کھیل بھی شاندار ہوگا۔
وارم اپ میچ، انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی
سابق بھارتی کپتان سریش رائنا نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جیت سے بھارتی پلیئرز کا اعتماد بحال ہوگا، اس وقت کھلاڑیوں کی فارم بہترین ہے۔ بمرا کی جگہ شامی نے لے لی جسے میں بھارت کا پلس پوائنٹ سمجھتا ہوں۔
اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سریش رائنا نے کہا کہ بھارت کے پاس سوریا کمار، ارشدیپ اور ویراٹ کوہلی جیسے اچھی فارم رکھنے والے کھلاڑی موجود ہیں۔بھارتی ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید رکھتا ہوں۔
سریش رائنا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف 23 اکتوبر کے میچ میں فتح حاصل کرنے کیلئے پورا بھارت دعا گو ہے۔ میری بھی خواہش ہے کہ بھارت پاکستان کو ہرانے کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ بھی اپنے نام کر لے۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں اب تک کھیلے گئے میچز میں 2 بڑے اپ سیٹ ہوچکے ہیں۔ پہلے نمیبیا نے سری لنکا کو شکست دی جس کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم اسکاٹ لینڈ سے ہار گئی۔ پاکستان انگلینڈ کے خلاف وارم میچ ہار گیا تھا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان بھارت کے خلاف اپنا ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا میچ 23 اکتوبر کو اتوار کے روز میلبرن میں کھیلے گا۔ دونوں ہی ممالک کے عوام اپنی اپنی ٹیم کی جیت کیلئے پر امید ہیں۔