یوٹیوب پر قرآن پاک کی سورتوں اور دعاؤں کو مونیٹائز نہیں کرنا چاہیے، بلال مقصود

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوٹیوب پر قرآن پاک کی سورتوں اور دعاؤں کو مونیٹائز نہیں کرنا چاہیے، بلال مقصود
یوٹیوب پر قرآن پاک کی سورتوں اور دعاؤں کو مونیٹائز نہیں کرنا چاہیے، بلال مقصود

کراچی: پاکستان کے مایہ ناز گلوکار بلال مقصود نے ایک اہم بات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیوب پر اپنی پسند کی کوئی بھی ویڈیو دیکھتے ہوئے ہمیں سب سے زیادہ تنگ درمیان میں آنے والا اشتہار کرتا ہے جس سے ویڈیو دیکھنے کا سارا مزہ خراب ہوجاتا ہے۔

پاکستانی گلوکار بلال مقصود نے یوٹیوب پر مذہبی مواد کے ذریعے منافع کمانے اور تشہیر کے لیے اشتہارات ڈالنے والوں سے متعلق انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اسے تنقید کا نشانہ بنایا۔

https://www.instagram.com/p/CDjdLL5peeW/?utm_source=ig_embed

گلوکار بلال مقصود نے انسٹا گرام پر دیئے پیغام میں کہا کہ یوٹیوب پر قرآن پاک کی سورتوں اور دعاؤں کو مونیٹائز نہیں کرنا چاہیے،بلال مقصود نے کہا کہ تصور کریں کہ آپ یوٹیوب پر سورۃ رحمان کی تلاوت سن رہے ہوں اور درمیان میں کوئی کھانے پکانے کے آئل کا اشتہار آجائے، یہ بے عزتی میں شمار ہوتا ہے۔

بلال مقصود کے خیالات پر ان کے مداحوں کی جانب سے بھی اتفاق کیا گیا اور ان کا کہنا ہے کہ مذہبی مواد کے درمیان اشتہارات رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں۔مداحوں نے بھی بلال مقصود کے بیان کی تائید کی۔

Related Posts