سپریم کورٹ آف پاکستان نے کڈنی ہل کی غیر قانونی تعمیرات کو 2 ہفتے میں ختم کرنے کا حکم دےد یا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے اوور سیز سوسائٹی کڈنی ہل سے متصل 4 مکان مالکان کو نوٹسز جاری کردئیے۔عدالتِ عظمی نے کمشنر کراچی کو 2 ہفتوں میں عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل سپریم کورٹ نے وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کراچی میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے پر تفصیلی رپورٹ 1 ماہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کے کیس کی سماعت گزشتہ روز ہوئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو فوری طور پر طلب کیا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ عدالتی حکم پر سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ قبل ازیں کمشنر کراچی سے سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ بتائیے عدالتی حکم پر کتنا عمل ہوا؟ کمشنر کراچی نے بتایا میں ابھی تعینات ہوا ہوں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ پر چارج فریم کرکے معاملے کی سماعت کر لیتے ہیں جس کے بعد آپ کو جیل بھیج دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کی وزیرِ اعلیٰ کو تجاوزات رپورٹ 1 ماہ میں پیش کرنے کی ہدایت