سپریم کورٹ نے شکار پور سے اغواء 2لڑکیوں کو بازیاب کرانے کا حکم دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Supreme Court orders rescue of 2 abducted girls from Shikarpur

کراچی :سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے شکار پور سے دو لڑکیوں کی عدم بازیابی پر ایس ایس پی شکار پور اظہار برہمی کرتے ہوئے دونوں لڑکیوں کو دو ماہ میں بازیاب کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شکار پور سے دو لڑکیوں کے اغوا کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، کئی سال گزرنے کے باوجود لڑکیوں کی عدم بازیابی پر عدالت نے ایس ایس پی شکار پور کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کے سندھ پولیس دو بچیوں کو بازیاب نہیں کراسکی شرم کی بات ہے نااہلی کی انتہا ہے اتنی سال گزر گئے آپ بچیوں کو بازیاب نہیں کراسکے۔

عدالت نے ریمارکس میں مزید کہا کہ ہم نے پولیس کو اپاہج بنادیا پولیس چاہے تو سب کرسکتی ہے ایس ایس پی صاحب کبھی خود کو ان بچیوں کا باپ تصور کر کے دیکھیں روایتی رپورٹ بناکر لے آتے ہیں آپ کو شہریوں کا ذرا بھی خیال نہیں۔

مزید پڑھیں: فیصل آباد میں مسیحی لڑکی اغواء، اجتماعی جنسی زیادتی، زبردستی قبول اسلام کا انکشاف

جس پر ایس ایس پی شکار پورنے موقف اپنایا کہ ہم نے کوشش کی ہے مزید مہلت مل جائے تو بہتر نتائج مل سکتے ہیں جس پر جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیئے کے اتنے سال گزر گئے آپ کو مزید مہلت چاہئے ذرا سوچیں وہ لڑکیاں ہیں انسان ہیں نہ جانے کس حال میں ہوں گی،عدالت نے لڑکیوں سعدیہ اورکلثوم عرف منگلی کو دو ماہ میں بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔

Related Posts