سپریم کورٹ کامرتضیٰ وہاب کوفوری عہدے سےہٹانے کاحکم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:سپریم کورٹ رجسٹری نے گڑ باغیچہ اراضی کیس میں ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب کوعہدے سے ہٹانےکاحکم دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کوغیرجانبدارااوراہل شخص کو ایڈمنسٹریٹر لگانے کی ہدایت کردی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج گڑباغیچہ کیس کی سماعت ہوئی ،اس دوران ایڈمنسٹریٹر کراچی کوعدالت میں غصہ کرنامہنگا پڑ گیا، عدالت نے انہیں فوری عہدے سے ہٹانے کاحکم دےدیا۔

سماعت کے دوران ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی بینچ سے تلخ کلامی ہوئی ،انہوں نے کہاکیاہم چلیں جائیں ،حکومت چھوڑ دیں، جس پر چیف جسٹس برہم ہوگئے اورکہا کہ مسٹر چپ کریں کیابات کریں ہیں یہاں سیاست نہ کریں،جائیں نکل جائیں یہاں سے ابھی آپ کوفارغ کر دیتےہیں ،چیف جسٹس نے استفسارکیاکہ آپ ایڈمنسٹریٹر ہیں یاکوئی سیاسی رہنما؟آپ کارویہ سیاسی رہنماؤں والا ہے شہر کی سروس والا نہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارس دیئے کہ کےایم سی والوں نے سوچاسب بیچو مرضی سےلیکن اب آپ کوتمام پارکس بحال کرنےہونگےکیونکہ وقت آچکا ہے کہ کے ایم سی کے ساری سوسائٹیز ختم کردی جائیں جبکہ جسٹس قاضی امین نے کہا ایک چھوٹے آفس میں بیٹھاشخص وائس رائے بن جاتاہے، جسے کے بعدعدالت میں سخت الفاظ استعمال کرنےپر مرتضیٰ وہاب نے معافی مانگتے ہوئےکہا میں اپنے رویے پر معذرت خواہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:نسلہ ٹاور،بلڈنگ پلان کی منظوری دینےوالےافسران کیخلاف کارروائی کاحکم

مرتضیٰ وہاب کی جانب سے معافی مانگے پر جسٹس قاضی امین نے کہاکہ اب ہم آپ کو عہدے سے ہٹاچکےہیں لہذااب آپ ایڈمنسٹریٹر نہیں رہےکیونکہ آپ ریاست نہیں بلکہ حکومت ہیں اوردونوں میں فرق ہوتا ہے۔

Related Posts