راولپنڈی: ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج کے دستے پورے ملک میں سول انتظامیہ کو معاونت فراہم کر رہے ہیں اور شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ تعینات ہیں۔
(آئی ایس پی آر) کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پورے ملک میں پاک آرمی کے دستے تعینات کردیئے گئے ہیں۔جو شہروں کے داخلی وخارجی راستوں پر انتظامیہ کیہمراہ فرائض انجام دے رہے ہیں۔
وفاقی اورصوبائی انتظامیہ کو مددفراہم کررہے ہیں‘پنجاب کے 34، سندھ کے 29اضلاع، بلوچستان کے 9اضلاع، گلگت بلتستان کے 10 اضلاع اور خیبر پختون خوا کے 26 اضلاع میں آرمی کے جوان اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
جبکہ واضح رہے کہ پاک فوج کے دستے کوٹلی، بھمبر، میرپور، برنالہ، مظفرآباد میں بھی معاونت فراہم کررہے ہیں۔