بھارتی اداکارہ سنی لیونی کے ’تندوری ڈیز‘ پر ہیجانی رقص نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی، سوشل میڈیا صارفین ویڈیو دیکھ کر جھوم اٹھے۔
ہمیش ریشمیا نے اپنی فلم “بیداس روی کمار” کا نیا گانا “تندوری ڈیز” ریلیز کر دیا، جس نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے۔یہ فلم سنسنی خیز ایکشن، زبردست کہانی اور طاقتور موسیقی سے بھرپور ہے اور 7 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔
“بیداس روی کمار” کے ہدایتکار کیتھ گومز ہیں جبکہ پروڈکشن ہمیش ریشمیا میلوڈیز کے بینر تلے کی گئی ہے۔ یہ فلم فیروز خان، راجیو رائے اور نصیر حسین جیسے عظیم فلم سازوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے جبکہ اس کی موسیقی معروف موسیقار آر ڈی برمن سے متاثر ہے۔
بگ باس میں آنیوالی کشش کپور کون؟ سنی لیون کے شو کی شرمناک وائرل ویڈیو
فلم کی سب سے بڑی خصوصیت اس کی موسیقی ہے، جس میں آر ڈی برمن کے کلاسک انداز کی جھلک نمایاں ہے۔
سنی لیون اور ہمیش ریشمیا ایک بار پھر “تندوری ڈیز” میں اکٹھے ہوئے ہیں۔ یہ گانا دیسی بیٹس اور جدید موسیقی کا امتزاج ہے، جو ایک زبردست پارٹی اینتھم بن چکا ہے اور مداحوں کو بے حد پسند آ رہا ہے۔
گانے کی ویڈیو میں شاندار مناظر، تیز رفتار کوریوگرافی اور دونوں فنکاروں کی زبردست کیمسٹری دیکھنے کو ملتی ہے۔
مداح اس گانے کی دلکش دھن اور پرجوش موسیقی کی بے حد تعریف کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے “تندوری ڈیز” ہر پلے لسٹ میں شامل کرنے کے قابل بن گیا ہے۔ یہ فلم 80 کی دہائی کے سنہری بالی وڈ دور کی یاد دلاتی ہے جس میں ایکشن، ڈرامہ اور زبردست موسیقی شامل ہے۔