نوجوانوں میں طلاق کی شرح میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟ سنیتا مارشل نے بتادیا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش

سنیتا مارشل کا شمار پاکستان کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

سنیتا مارشل اور اداکار حسن احمد کی شادی کو 15 سال ہوگئے ہیں اور جوڑے کے دو بچے بھی ہیں۔ اُن کی جوڑی کا شمار شوبز انڈسٹری کی کامیاب جوڑی میں ہوتا ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے شوبزانڈسٹری کے ستاروں کے درمیان طلاق کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، کئی ایسی جوڑیاں ہیں جنہوں نے محبت کی شادیاں کیں لیکن پھر وہ کچھ عرصے کے بعدعلیحدہ ہوگئیں جن میں سجل علی اور احد رضا میر، فیروز خان اور علیزے سلطان اور دیگر کئی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آریز احمد نئے ڈرامے میں خواجہ سرا کا کردار ادا کرینگے

حال ہی میں اداکارہ سنیتا مارشل نے پروگرام ہنسنا منع ہے میں اس حوالے سے گفتگو کی، میزبان نے اُن سے سوال کیا کہ اِن دنوں شادیاں صرف کچھ مہینوں میں ہی ختم ہوجاتی ہیں، آخر اس کی وجہ کیا ہے؟

جواب میں سنیتا مارشل نے کہا کہ شادی میں سمجھوتہ بہت ضروری ہوتا ہے، صرف میاں بیوی کو ہی نہیں اُن کے خاندان کو بھی سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے، جبھی ایک شادی کامیاب ہوتی ہے۔