پنجاب میں قیامت خیز گرمی، حکومت کا اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Decision of lockdown, schools' closure in Karachi may be taken

لاہو ر:صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ بچے ایک سال سے چھٹیاں منا رہے ہیں، امتحانات مکمل ہو جائیں، دو ہفتے بعد اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں دے دیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اساتذہ کو تعلیم کے علاوہ ہر مسئلے پر الجھایا گیا تھا ہم اساتذہ کے لئے اہم اقدامات کرنے جا رہے ہیں۔

ای ٹرانسفر کے ذریعے پچھلے سال 70ہزار تبادلے کیے، پورٹل سے تبادلوں کیلئے رشوت کا خاتمہ ہوگیا، پہلے رشوت دے کرآرام سے تبادلہ ہو جاتا تھا، اساتذہ کی چھٹیاں بھی ای لیو کے ذریعے کر دی گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی اسلام آباد میں گرمی عروج پر، پانی کی قلت پر عوام سراپا احتجاج، طلبہ بے ہوش

ای ریٹائرمنٹ کے تحت ایپ سے ریٹائرمنٹ کیلئے اپلائی کیا جاسکتا ہے۔مراد راس کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی اے سی آر پر دستخط کیلئے 10 سال لگ جاتے تھے، رشوت کے بغیر اے سی آر پر دستخط نہیں کیے جاتے تھے۔

اے سی آر کا نظام بھی آن لائن کر دیا ہے، ٹیچرز کی اے سی آر 6 دن میں دستخط کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی معیار جانچنے کیلئے والدین کیلئے بھی ایپ متعارف کرا رہے ہیں، ماں باپ ایپ سے بچے کیلئے قریبی سکول کا انتخاب کرسکیں گے۔

Related Posts