کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم آج اپنی 57ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے انہیں خوبصورت انداز میں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے، شنیرا اکرم نے شوہر، وسیم اکرم کی فیملی کے ہمراہ متعدد تصویریں سوشل میڈیا انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کے لئے شیئر کی ہیں۔
To all the lovers of this legend, go read his story.
And to all the sheep out there who don’t have a mind of their own, go read his story.
A remarkable story of your Bhai, the Sultan of Swing.
Happy Birthday @wasimakramlive A father, a husband, one of the greatest cricketers of… pic.twitter.com/zXO3mhn5qs— Shaniera Akram (@iamShaniera) June 3, 2023
شنیرا نے وسیم اکرم کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ جیسے شوہر، تین بچوں کا باپ، لاکھوں کا بھائی اور قوم کا ہیرو۔ساتھ ہی شنیرا نے لکھا آج آپ کا بہترین دن ہے جس کے آپ مستحق ہیں۔
مزید پڑھیں:اسٹیو اسمتھ نے بابراعظم اور شاہین آفریدی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے
وسیم اکرم کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ آپ ہماری دنیا ہیں، ہم بہت سے مراحل سے گزر چکے ہیں اور مل کر اس دنیا کا مقابلہ کرتے رہیں گے، آپ ہمارا سب کچھ ہیں اور ہم آپ سے پہلے سے بھی بہت زیادہ پیار کرتے ہیں۔