سکھن میں50 سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ کے 4 کارندے گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sukhan Police arrest 4 dacoits

کراچی :ضلع ملیرکےعلاقے سکھن سے ڈکیتی اور راہزنی کی پچاس سے زائد وارداتوں میں ملوث گروہ کے 4 ارکان کوسکھن پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کےمطابق 2ملزمان اشتہاری ہیں اور مسافر ٹرینوں میں میںڈکیتی کی وارداتوںمیں بھی مطلوب تھے۔ ملزمان کا گروہ شہر میں منشیات کی سپلائی بھی کرتا تھا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی۔

ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین اور چار کلو سے زائد چرس برآمدہوئی۔ پولیس نے دو چوری شدہ موٹرسائیکلیں بھی تحویل میں لے لیں۔گرفتار گروہ کے مرکزی ملزمان عامر عرف کالا اور ہمیر عرف وسیم عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے گئے تھے۔

دونوں ملزمان ٹرین میں ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔گرفتار ملزمان کیخلاف پولیس پر حملے اور ڈکیتی سمیت سنگین نوعیت کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔

ملزمان نے تفتیش کے دوران شہر میں موٹرسائیکل لفٹنگ کا بھی انکشاف کیا،گرفتار ملزمان میں عامر عرف کالا، ہمیر عرف وسیم، توفیق عرف توفو اور امیر علی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ناقص سیکورٹی ،دو ڈکیتیاں، بحریہ ٹاؤن ڈاکوؤں کا آسان ہدف بن گیا

ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،گرفتار ملزمان سے برآمد ہونیوالا اسلحہ فارنزک ٹیسٹ کیلئے بھیجا جائیگا، پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش سے گروہ کے دیگر اراکین کی گرفتاری عمل میں آئے گی۔

Related Posts