کوئٹہ میں سیاسی دھرنے کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دھماکا اس وقت ہوا جب فورسز کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی، علامتی فوٹو

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک بار پھر زور دار دھماکا ہوا ہے، جہاں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

سیکورٹی حکام کے مطابق کوئٹہ میں لک پاس کے مقام پر بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے دھرنے کے قریب خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے پھاڑ دیا۔

پولیس حکام کے مطابق بم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں گذشتہ روز بھی بڑیچ مارکیٹ کے قریب دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، جبکہ 4 پولیس اہلکاروں سمیت21 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق دھماکا سڑک کنارے اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی۔ دھماکے کے فوراً بعد ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے جائے وقوع پر کھڑی موٹر سائیکل میں آگ لگ گئی، دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

Related Posts