افغان فوجی بیس پر خود کش حملہ، 30 فوجی ہلاک، متعدد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان فوجی بیس پر خود کش حملہ، 30 فوجی ہلاک، متعدد زخمی
افغان فوجی بیس پر خود کش حملہ، 30 فوجی ہلاک، متعدد زخمی

غزنی:افغانستان کے شہر غزنی میں خودکش حملے کے نتیجے میں 30 کمانڈوز ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان شہر غزنی میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 30 فوجی ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

افغان میڈیا کے مطابق خودکش حملے میں صوبہ زابل کے کونسل سربراہ کے قافلے کو نشانا بنایا گیا، ابھی تک طالبان سمیت کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر غزنی کے فوجی اڈے میں بارود سے بھری ملٹری گاڑی داخل ہوئی اور رہائشی کمروں کے قریب زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 30 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ خود کش حملے میں آرمی کی گاڑی نہیں بلکہ ایک کار استعمال ہوئی تاہم ایک افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ دھماکے کے لیے ملٹری گاڑی استعمال کی گئی۔

دوسری جانب صوبے زابل کے کونسل سربراہ کے قافلے پر بھی خود کش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں صوبائی کونسل چیف کے 3 محافظ ہلاک ہوگئے اور 12 افراد زخمی ہیں۔ حملے میں زابل کے کونسل سربراہ محفوظ رہے۔

دونوں خود کش حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی شدت پسند گروپ نے قبول نہیں کی ہے، طلبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی جانب سے رابطہ کرنے پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔

Related Posts