ماہ مقدس رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی شہر قائد کراچی سمیت لاہور اور پشاور میں بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ماہ مقدس رمضان المبارک کے چھ روز کے دوران چینی کی ریٹیل قیمت 15 سے 20 روپے بڑھ گئی ہے، جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 160 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
ادھر ماہ رمضان میں پشاور کے شہریوں کو بھی ریلیف نہ مل سکا، شہر میں ہول سیل ریٹ پر چینی 164 روپے اور پرچون میں 175 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
علاوہ ازیں لاہور میں چینی 170 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ جبکہ 50 کلو چینی کے تھیلے کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد قیمت 8250 روپے تک پہنچ گئی ہے۔