ذخیرہ اندوز مافیا سرگرم، رمضان کی آمد سے قبل چینی مہنگی ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی
(فوٹو: آن لائن)

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ملک بھر میں ذخیرہ اندوز مافیا سرگرم ہے، چینی مہنگی ہوئی۔ ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں تقریباً 15روپے فی کلو تک اضافہ ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کو رمضان سے قبل کم کرنا ضروری ہے جبکہ اس وقت ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 160 روپے فی کلو کے لگ بھگ ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق چینی کی مختلف شہروں میں اوسط قیمت 154روپے 27پیسے فی کلو ہے جبکہ 2025 کے ابتدائی ایام میں چینی کی قیمت میں 15روپے 63 پیسے فی کلو تک کا اضافہ نوٹ کیا جارہا ہے۔

ایک دستاویز کے مطابق گزشتہ ڈھائی ماہ میں چینی کی قیمت میں اوسطاً 22روپے 42 پیسے فی کلو تک اضافہ ہوا ہے۔ 2025 کے آغاز پر ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت 138روپے 64 پیسے رہی جبکہ ڈھائی ماہ قبل چینی کی اوسط قیمت 131 روپے 85 پیسے فی کلو تھی، تاہم 1 سال قبل 15فروری 2024 کو چینی کی اوسط قیمت 144روپے 48 پیسے فی کلورہی۔

سرکاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف حکومت نے جون سے اکتوبر 2024 کے دوران 7 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی، پھر آخری بار اکتوبر 2024 میں 5لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی۔ جولائی 2024 سے جنوری 2025 کے دوران افغانستان کو چینی کی برآمد میں ریکارڈ اضافہ نوٹ کیا گیا۔

Related Posts