سٹے باز بے لگام، چینی کی قیمت بڑھ گئی، بحران کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیوز

 سٹے بازوں کی وجہ سے چینی کی قیمت ایک بار پھر بے لگام ہونے لگی ہے، جس سے آنے والے دنوں میں بحران سر اٹھانے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

چینی کی قیمت کا گزشتہ بیس دنوں میں ایکس مل کا ریٹ 115 سے بڑھ کر 125روپے اضافہ ہوگیا ہے، مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 125 سے بڑھ کر 140 ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت 6,7 لاکھ ٹن کم پیداوار کی افواہ بنا کر مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے ،پنجاب کے سٹے بازوں نے ماہ دسمبر کا فیوچر ٹریڈ 128 اور جنوری کے لیے 133 مقرر کردیا جس سے آئندہ چینی مزید مہنگی ہوگی۔

بشار الاسد نے روس میں پرتعیش زندگی شروع کردی، اثاثوں کی تفصیل سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے سات لاکھ نوے ہزار ٹن شوگر ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی ہے جس میں سے تین لاکھ 70 ہزار ٹن کی ایکسپورٹ ہو چکی ہے ، تیس نومبر تک ملک میں شوگر کا اسٹاک سات لاکھ 66 ہزار میٹرک ٹن تھا جس میں سے چار لاکھ 13 ہزار میڑک ٹن ایکسپورٹ ہونی ہے۔

ذرائع کے مطابق ماہ نومبر کے آخری دو ہفتوں میں کرشنگ سے صرف ایک لاکھ 83 ہزار ٹن کی پروڈکشن ہی ہو سکی ، یومیہ پروڈکشن محض 13 ہزار ٹن رہی جبکہ ملک میں روزانہ کی کھپت 18 سے 20 ہزار ٹن ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب اور پاکستان نے اگر معاملے کو سنجیدہ نا لیا تو صورت حال سنگین ہو سکتی ہے۔

Related Posts