شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو چینی 70 روپے فی کلو کی پیشکش کی ہے، شہباز گل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو چینی 70 روپے فی کلو کی پیشکش کی ہے، شہباز گل
شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو چینی 70 روپے فی کلو کی پیشکش کی ہے، شہباز گل

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو چینی 70 روپے فی کلو کی پیشکش کردی ہے تاہم اصل لاگت عوام کے سامنے رکھیں گے اور درست قیمت طے کرنی پڑے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو چینی 70 روپے فی کلو کی پیشکش کردی ہے، وہ جو کل تک کہتے تھے لاگت بہت زیادہ ہے آج بھاؤ تاؤ کر رہے ہیں۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ انہیں پتہ نہیں کہ آگے بھی وزیر اعظم عمران خان بیٹھے ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ اب بات 70 فی کلو پر نہیں رکے گی، ہم اصل لاگت عوام کے سامنے رکھیں گے اور چینی کی درست قیمت طے کرنی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتی ادوار میں چینی کی قیمتوں میں ہیر پھیر کرکے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا، اب اس کا ازالہ کیا جائے گا اور کسی کو نہیں بخشا جائے گا۔

Related Posts