ملک میں چینی پھر مہنگی کرنے کی تیاریاں، عوام میں تشویش کی لہر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sugar likely to more expensive in the country

کراچی: ملک میں گزشتہ دنوں بحران کے خاتمے کے بعد ایک بار پھر ملک میں چینی مہنگی کرنے کی تیاریاں ہوگئیں، قیمتوں میں اضافہ شروع ہوگیا۔

مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں چینی ایکس ملز ریٹ یومیہ ایک روپیہ کلو بڑھ رہے ہیں اور چینی کی فی کلو ایکس ملز قیمت میں اضافے کا جو سلسلہ 14دسمبر کو شروع ہوا تھا وہ اتوار 20دسمبر کو بھی جاری رہا۔

24گھنٹے میں چینی کے کلوزنگ ایکس ملز ریٹ ایک روپیہ کلو مزید بڑھ گئے۔ کرشنگ سیزن شروع ہونے کے بعد پہلی بار چینی کے کلوزنگ ایکس ملز ریٹ جو 14دسمبر کو 80روپے پچاس پیسے تک مارکیٹ میکانزم اور چینی کی طلب اور رسد کے تحت ہو گئے تھے اورچودہ دسمبر کے بعد پہلی مرتبہ 20دسمبر تک چینی کے کلوزنگ ایکس ملز ریٹ 7روپے فی کلو بڑھ گئے۔

مزید پڑھیں:چینی کا بحران ،گنے کی بین الصوبائی نقل وحمل کی اجازت دی جائے، میاں ناصر مگوں

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکس مل قیمت میں یومیہ اضافے سے چینی کی خوردہ قیمت میں بھی اضافہ متوقع ہے،ذرائع کے مطابق آئندہ چند دنوں میں ایک بار پھر مارکیٹ میں چینی مہنگے داموں فروخت ہوگی۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور چینی کی بڑھتی قیمت کو کنٹرول کیا جائے۔

Related Posts