کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم نوجوان نے شوگر کے مریضوں کے لیے خون نکالے بغیر شوگر لیول چیک کرنے کا آلہ ایجاد کیا ہے جس کی مدد سے نبض کی رفتار بھی معلوم کی جاسکتی ہے۔
فیضان احمد نامی یہ نوجوان اقراء یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے جس نے اس آلے کا نام نان انویسیو بلڈ ٹیسٹ یعنی غیر تکلیف دہ خون ٹیسٹ رکھا ہے۔
اس دستی آلے کی مدد سے خون لیے بغیر بلڈ ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے جو انفراریڈ، فوٹوڈ ایوڈ اور آئی سی پر مشتمل ہے۔ پاکستان میں موجود کروڑوں شوگر کے مریضوں کے لیے یہ آلہ کسی نعمت سے کم نہیں۔
فیضان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے استاد ڈاکٹر عرفان انیس کی سرپرستی میں اس آلے پر کام شروع کیا تاکہ بار بار سوئی چبھو کر خون نکالنے کی ضرورت نہ پڑے۔
یہ بھی پڑھیئے: خسرے کی وبا میں رواں سال 3 گنا اضافہ ہوا۔عالمی ادارہ صحت کا انکشاف
آلے کی لاگت ڈیڑھ ہزار ہر مریض کی پہنچ میں ہے۔ آلے میں موجود سینسرز انگلی رکھتے ہی خون میں شوگر لیول کا پتہ دیتے ہیں۔ آلے میں کچھ تبدیلیاں کرکے خون میں ہیمو گلوبن کی مقدار بھی معلوم کی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیئے: شیر خوار بچوں کو ننگے پیر گھومنے دیں۔ طبی ماہرین کا مشورہ