سوڈانی فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے مابین جھڑپیں ہوئیں جن کے دوران سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں دھماکے ہور ہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خرطوم میں فورسز کے مابین فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ فائرنگ وزارتِ دفاع آفس اور سوڈانی آرمی ہیڈ کوارٹرز کے قریب ہوئی۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سوڈان کے صدارتی محل کے قریب بھی فائرنگ ہوئی ہے۔
کیا آپ نے نئی فلم ’سیون کنگز مسٹ ڈائے‘ دیکھی ہے؟
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ خرطوم ائیر پورٹ سے دھواں اٹھنے لگا۔ سوڈان کے شہر بحری اور مروی میں بھی فائرنگ ہوئی۔ پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز کے مطابق ان کے کیمپ پر سوڈانی فوج نے حملہ کردیا ہے، جس سے بغاوت کا خدشہ ہے۔
پیرا ملٹری ریپیڈ رسپانس فورس نے خرفوم عسکری اڈے کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سوڈانی فوج نے جوابی دعویٰ کرتے ہوئے پیرا ملٹری فورسز کو ملٹری ہیڈ کوارٹر پر قبضے کی کوشش کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
ترجمان سوڈانی فوج برگیڈئیر جنرل نبیل عبداللہ نے کہا کہ پیرا ملٹری ریپیڈ فورس کے اہلکار خرطوم اور دیگر مقامات پر عسکری کیمپوں پر حملے میں ملوث ہیں۔ مختلف شہروں میں کشیدگی کے بعد توپیں اور بکتر بند گاڑیاں تعینات کردی گئیں۔