پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ
پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی : پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا ایک اور کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کیاہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  شاہین ون اے میزائل زمین سے زمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اپنے ہدف کو 900کلو میٹر تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ تجربے کے دوران میزائل کے مختلف ٹیکنیکل پیرامیٹرز کی کامیابی سے جانچ کی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج ،چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر ودیگر موجود تھے۔

بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کے کامیاب تجربے پر صدر پاکستان عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  اور سروسز چیفس نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ بھی پاکستان نے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کیا تھا ، بابرکروزمیزائل کا تجربہ ملٹی ٹیوب میزائل لانچ وہیکل کےذریعے کیا گیا۔

Related Posts