سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان اور ٹانک میں کامیاب کارروائیاں، 6 دہشتگرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور ٹانک میں 2 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ ٹانک کے علاقے منزئی میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کا دوسرا واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے زرمک میں پیش آیا جہاں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، مارے گئے دہشت گرد فورسز کیخلاف کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

فیصل آباد میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4افراد قتل

دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں بھی سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں مقابلہ ہوا جس میں سیکیورٹی فورسز نے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا، انہوں نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا ہے۔

Related Posts