فرنٹیئر کانسٹیبلری کی خاران میں کامیاب کارروائی، 6 دہشتگرد جہنم واصل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فرنٹیئر کانسٹیبلری کی خاران میں کامیاب کارروائی، 6 دہشتگرد جہنم واصل
فرنٹیئر کانسٹیبلری کی خاران میں کامیاب کارروائی، 6 دہشتگرد جہنم واصل

بلوچستان: فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) نے خاران کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خاران کے علاقے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا ہے۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن انٹیلی جنس بنیادوں پر کیا گیا تھا۔ دوران آپریشن دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے ۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں ان کے دو کی شناخت کمانڈر گل میر عرف پلن اور کلیم اللہ بولانی بھی شامل ہیں۔ 

واضح رہےکہ ‏14 اگست کو بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دہشت گروں کی جانب سے ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا ، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے تھے جبکہ ایک جوان نے جام شہادت نوش فرمایا تھا۔

Related Posts