سی آئی اے پولیس کی کامیاب کارروائی، منشیات کی سپلائی ناکام بنادی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی آئی اے پولیس کی کامیاب کارروائی، منشیات کی سپلائی ناکام بنادی
سی آئی اے پولیس کی کامیاب کارروائی، منشیات کی سپلائی ناکام بنادی

کراچی: سی آئی اے پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی ناکام بنادی،ڈی ایس پی CIA علی محمد مغل نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کامیاب کارروائی کی۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس کو مخفی اطلاع موصول ہوئی کہ منشیات کی بڑی کھیپ کراچی سے میرپوخاص حیدرآباد کے راستے منتقل کی جاری ہے جس پر ناکہ بندی کرتے ہوئے بتائی گئی کار کی تلاش شروع کردی۔

دوران چیکنگ بائی پاس کے قریب ایک مشکوک سلور رنگ کی کار کو رکنے کا اشارہ کیا جو نہ رکی جس پر مشکوک کار کا تعاقب کیا گیا جو تھانہ بھٹائی نگر کی حدود واٹر فلٹر پلانٹ جامشورو روڈ کے قریب گرفتاری کے ڈر سے ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

سی آئی اے پولیس نے ٹویوٹا یارس کار اپلائیڈ فار رجسٹریشن ماڈل 2021 کی تلاشی لی،جس کے اندر خفیہ طور پر اعلی کوالٹی کی گردہ چرس 30 کلو برآمد کرلی گئی،جس کی مالیت 21 لاکھ روپے پاکستانی جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں کروڑوں روپوں میں بتائی جاتی ہے۔

مفرور ملزم کے خلاف تھانہ بھٹائی نگر میں نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا،مفرور منشیات فروش کی گرفتاری کیلئے پولیس کی تھانہ بھٹائی نگر حدود سمیت دیگر مقامات پر چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں،جو جلد پولیس کی گرفت میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: کراچی، ایسٹ زون پولیس کی کارروائی، 1 روز میں 5 مفرور ملزمان سمیت 37گرفتار

Related Posts