چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان ایڈووکیٹ سمیت تحریکِ انصاف کے متعدد رہنما آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن 2024 میں کامیابی سمیٹ چکے ہیں، جن کی فہرست سامنے آگئی۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 30 سے تحریکِ انصاف کی رہنما اور آزاد امیدوار شاندانہ گلزار خان 78 ہزار 971ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں۔ ارباب شیر علی بھی پی ٹی آئی سے تعلق رکھتے ہیں جو این اے 31سے 31 سے 36 ہزار 287ووٹ لے کر آگے ہیں۔
این اے 32 سے آصف خان 32 ہزار 217 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ این اے 33 سے سید احد علی شاہ 90ہزار 145ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ این اے 34 سے ذوالفقار علی نے بھی 94 ہزار 861ووٹ لے کر مخالف امیدوار کوشکست دے دی ہے۔
پی ٹی آئی دور کے سابق وزیرِ سیفرون شہریار آفریدی بھی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 سے 75 ہزار 142ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ این اے 36 سے یوسف خان بھی 73 ہزار 76ووٹ لے کر اپنے مخالف امیدوار کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔
اسی طرح این اے 38 سے شاہد احمد، این اے 39 سے مولانا نسیم علی شاہ، این اے 41 سے سلیم سیف اللہ خان، این اے 42 سے زبیر خان اور این اے 43 سے سابق وزیر مولانا اسعد محمود کو ہرانے والے دلاور خان کنڈی بھی تحریکِ انصاف کے آزاد امیدوار ہیں۔
قومی اسمبلی کی نشست این اے 44 سے پی ٹی آئی دور کے سابق وزیر علی امین گنڈا پور 92 ہزار 244ووٹوں سے کامیاب رہے۔ این اے 47 سے شعیب شاہین نے 46 ہزار 307 ووٹ لے کر ن لیگ کے طارق فضل چوہدری کو شکست دے دی۔
میڈیا ذرائع سے موصول غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 48 سے آزاد امیدوار راجہ خرم شہزاد نواز، این اے 50 سے ایمان وسیم، این اے 51 سے محمد لطاسب ستی، این اے 53 سے اجمل صابر راجہ بھی کامیاب رہے۔
کچھ اسی طرح این اے 54 سے عذرا مسعود، این اے 56 سے شہریار ریاض، این اے 60 سے حسن عدیل، این اے 61 سے شوکت اقبال مرزا، این اے 65 سے پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ کے مقابلے میں سید وجاہت حسنین بھی میدان مارنے کی پوزیشن میں ہیں۔
خیال رہے کہ الیکشن 2024 کے نتائج وصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے تاہم درجنوں حلقوں سے تاحال 100٪ پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول نہیں ہوسکے، جس کی وجہ سے تمام تر مندرجہ بالا نتائج غیر حتمی و غیر سرکاری ہیں جنہیں وقت کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔