کراچی:سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی تاریخی کامیابی پر عوام سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔سابق صدر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جیالوں کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں سابق صدرمملکت نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں جیالوں کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی عوام کے اعتماد کا عکاس ہے۔
الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں اور ان کی کامیابی کو یقینی بنانے والے جیالوں کو مبارک باد پیش کرتاہوں۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ پارٹی عہدیداران و کارکنان کی محنت اور عزم کا یہ تسلسل ملک میں عوام کی فیصلہ کن فتح کی نوید ثابت ہوگی۔
مزید پڑھیں:آرمی چیف پر تنقید، خواجہ آصف کینیڈین پارلیمنٹیرین پر برس پڑے