ایم پی اے کا حکم نہ ماننے پر سب انسپکٹر کا تبادلہ کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی،ایم پی اے کا حکم نہ ماننے پر سب انسپکٹر کا تبادلہ کردیا گیا
راولپنڈی،ایم پی اے کا حکم نہ ماننے پر سب انسپکٹر کا تبادلہ کردیا گیا

راولپنڈی:ایم پی اے کا حکم نہ ماننے پر سب انسپکٹر کا تبادلہ کردیا گیا،مذکورہ واقع پر پولیس کے سینئر افسران موقف دینے سے انکاری ہوگئے، تھانہ جاتلی میں تعینات سب انسپکٹر کو تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد کی شکایت پر ٹرانسفر کر دیا گیا۔

پولیس پر دباؤ ڈالنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، تھانہ جاتلی میں درج کیس نمبر 178/20میں گھر سے لاپتہ ہونے والی ط م کی تلاش کی استدا کی گئی،پولیس کو دوران تفتیش اس بات کا انکشاف ہوا کہ ط م نے لاہور کے لڑکے کے ساتھ پسند کی شادی کر لی تھی، ط م کے والدین وفات پاچکے ہیں۔

اس کیس میں اس کا بھائی مدعی تھا،بھائی نے پی پی 9سے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد کے ذریعے کیس کے تفتیشی پر دباؤ ڈال کر لڑکی کو برآمد کرنے کے بعدچند گھنٹوں کے لئے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اس کیس کے تفتیشی سب انسپکٹر چوہدری مظہر سجادنے اس عمل کے دوران لڑکی کو قتل کر دیئے جانے کے خدشے کے پیش نظر کیس کے مدعیوں کو بتائے بغیر لاہور سے لڑکی کولا کر براہ راست گوجرخان ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔جہاں اس نے اپنی پسند کی شادی و نکاح کے ثبوت پیش کئے۔

جس پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد نے پولیس کو دیئے اپنے پلان کے مطابق کام نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ ضلعی آفیسر کے ذریعے کیسکے تفتیشی افسر کو ٹرانسفر کردیا گیا۔

حکومتی جماعت کے ممبر صوبائی اسمبلی کی پولیس نظام میں مداخلت و کیس کے تفتیشی افسر کی ٹرانسفر پر سیاسی سماجی حلقوں میں اضطراب پایا جارہاہے۔

اس حوالہ سے جب چوہدری ساجد سے موقف لیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پہلے کہا کہ انکی ایس ایچ او تھانہ جاتلی سے اس کیس پر معمولی نوعیت کی بات ہوئی۔

جب ہم نے انکے تھانے کے سربراہ سے طویل گفتگو کی ویڈیو کلپ پربات کی تو انہوں نے کہا کہ میرے حلقے کا کیس تھا،اس لئے لڑکی کی تلاش کی بات کی، یہ تاثر غلط و بے بنیاد ہے کہ میں لڑکی کو انکے والدین کے ساتھ ملکر کر قتل کروانے کا خواہاں تھا،کیس کے تفتیشی پولیس انسپکٹر کی ٹرا نسفر میں میرا کوئی کردار نہیں۔

Related Posts