کراچی: سب انسپکٹر شازیہ جہاں کوکراچی پولیس کی ترجمان مقررکردیا گیا، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس اور پریس کے درمیان تعلقات بہتربنانے کیلئے خاتون افسر کو ذمہ داریاں سونپ دیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایک حکمنامے کے تحت سب انسپکٹر شازیہ جہاں کو انچارج میڈیا سیل کراچی پولیس تعینات کرنے جبکہ انسپکٹر احمد علی شاہ کا تبادلہ پی سی اے برانچ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
اس سے قبل جتنے بھی ترجمان سندھ پولیس رہے ہیں وہ تمام مرد تھے پہلی بار خاتون پولیس افسر کو ایڈیشنل آئی جی کے دفتر میں پبلک ریلیشن افسر تعینات کیا گیا ہے۔ اس سے قبل خاتون افسر شازیہ جہاں ایس ایس پی ملیر کی ترجمان کی حیثیت سے خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:کے ایم سی کا وفاق سے ملنے والا 1 ارب ٹھکانے لگانے کا منصوبہ، میئر کی پراسرارخاموشی