اسٹنٹنگ کی روک تھام پر مبنی احساس نشوونما پروگرام جلد شروع کیا جا رہا ہے، ثانیہ نشتر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹنٹنگ کی روک تھام پر مبنی احساس نشوونما پروگرام جلد شروع کیا جا رہا ہے، ثانیہ نشتر
اسٹنٹنگ کی روک تھام پر مبنی احساس نشوونما پروگرام جلد شروع کیا جا رہا ہے، ثانیہ نشتر

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ حاملہ، دودھ پلانے والی خواتین اور ان کے کمزور بچوں کو غذائی قلت سے بچانے کے لیے احساس نشوونما پروگرام جلد شروع کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے انسداد غربت ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسٹنٹنگ کی روک تھام پر مبنی احساس نشوونما پروگرام جلد شروع کیا جا رہا ہے، پروگرام کے تحت قبائلی ضلع خیبر کے نشونما مرکز کی تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس نشوونما پروگرام میں صارف خواتین کو نشونما کیش وظائف بھی دیے جائیں گے، اس سلسلے میں تمام نشونما مراکز پر اے ٹی ایم مشینیں خاص طور پر نصب کی جا رہی ہیں تاکہ احساس صارف خواتین کو بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے ادائیگیوں میں سہولت ہو۔

انہوں نے کہا کہ احساس نشونما پروگرام کے ذریعے حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اور ان کے کمزور بچوں کو اسٹنٹنگ کے مرض سے بچاؤ کے لیے صحت بخش اضافی غذا کے پیکٹ فراہم کیے جائیں گے۔

ثانیہ نشتر نے کہا کہ شفافیت کے پیش نظر نشونما مراکز پر صحت بخش غذا کے پیکٹوں کے اسٹاک کی ترسیل و تقسیم کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ احساس نشونما پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کی آگاہی کے لیے ان کی اور ان کے بچوں کی خوراک اور صحت و صفائی کے حوالے سے خصوصی معلوماتی چارٹ اور پوسٹر بھی مرتب کیے گئے ہیں۔

Related Posts